police bharti k doran nojawan heart attack se jan bahaq 497

اوکاڑہ،پولیس میں بھرتی کیلئے جاری دوڑ ٹیسٹ کے دوران انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آگیا

اوکاڑہ،پولیس بھرتی کے دوران دوڑ کا ٹیسٹ دیتے ہوئے نوجوان امید وار ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا ترجمان پولیس کے مطابق طیب سعید شہید پولیس لائنز میں بھر تی کے حوالہ سے آج دوڑکا مرحلہ تھا اس دوران دوڑتے ہوئے امید وار بشیر احمد ولد محمد سرور سکنہ 27/4Lجب ٹریک ایل بی ڈی سی نہر پر دوڑ رہا تھا جودوڑ شروع ہونے پر کچھ فاصلہ طے کرکے طبیعت خراب ہونے پر گر گیا امیدواروں کے ہمراہ موجود ریسکیو1122یمبولینس نے فوری طور بے ہوش ہونے والے امیدوار کو طبی امداد دیتے ہوئے امید وار کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستہ میں دم توڑ گیاابتدئی رپوٹ کے مطابق نوجوان کی موت ہارٹ اٹیک ہونے سے ہوئی ہے تاہم پورسٹ مارٹم کے بعد مو ت کی وجہ بارے حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا.ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے دوڑکے دوران ایک امیدوار کی اچانک موت پر گہرے غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔مقامی پولیس امید وارکی اچانک موت پر ہر پہلو سے جائز ہ لے رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں