okara crime stories 702

اوکاڑہ،پولیس نے ”فوت شدہ” نومولود بچہ آٹھ روزبعد زندہ ڈھونڈ نکالا

اوکاڑہ تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں شیرربانی ٹاؤن کے علاقے میں مدینہ سرجیکل سنٹرنامی ٹرسٹ میں ایک عورت کو دوران آپریشن بیٹاپیدا ھوا جس پر ملزم محمد زمان سکنہ ایوب پارک اوکاڑہ روبینہ زوجہ زمان سکنہ ایوب پارک اوکاڑہ اور زاھد اقبال سکنہ38 ڈی نے نومولود بچے کو اغوا کر لیاجب عورت کو 36 گھنٹے بعد ھوش آیا تو اسے ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ تمہارا بیٹا فوت شدہ پیدا ھوا تھا جسے دفنا دیا گیا ہےمگر خاتون کو کچھ اور ہی شک تھا اس نے فوراََتھانہ بی ڈویژن میں رپورٹ درج کروا دی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ھوے ملزمان کو گرفتار کر لیاجنہوں نے بچے کے اغواکا اعتراف کرلیا یوں پولیس نے آٹھ دن کے بچے کو برآمد کرکے ماں حوالے کر دیا.
عوام نے ایسے مکرہ جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں