policeman killed in firing in okara 828

اوکاڑہ،پولیس کانسٹیبل خونی دشمنی کا تیرھواں شکار

نواحی گاؤں چونتیس ٹو ایل میں رشتے کے تنازع پر شروع ہونے والی مخالفت دشمنی میں تبدیل ہوئی ہاشم بلوچ گروپ اور سروربلوچ گروپ میں آٹھ سال قبل رشتہ لینے دینے پر مخالفت شروع ہوئی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ دشمنی میں تبدیل ہوتی گئی اب تک دونوں گروپوں کے 12کے قریب افراد اس دشمنی کا نشانہ بن چکے ہے کئی مرتبہ علاقے کے معززین نے دونوں گروپوں میں صلح بھی کروائی مگر وہ صلع کچھ عرصہ قائم رہتی جونہی کسی گروپ کو موقع ملتا وہ دوسرے گروپ کا کوئی نہ کوئی بندہ قتل کر دیتا اب کی بار قتل ہونے والا ضمیر کانسٹیبل بھی اسی دشمنی کا نشانہ بنا.محمدضمیرکی اہلیہ کی جانب سے سے درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق ضمیر 48 ڈی میں شادی سے فراغت کے بعد اپنی بہن اور بیٹی کے ہمراہ واپس آرہے تھے کہ 35 ٹو ایل کے قریب تین ملزمان شہباز رفیق،ساجدممتاز اورعلی نے انہیں روکا اور ضمیر پر فائرنگ کھول دی جس کے باعث وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے. پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں