dc okara chaired a meeting on polio campaign 432

اوکاڑہ،پولیو کا خاتمہ ہر شہری کی اولین ترجیح ہونا چاہیے،ڈپٹی کمشنر مریم خاں

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہر شہری کی اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اس سلسلہ میں افسران لوگوں کو آگاہی دینے میں آگے آئیں انسداد پولیو مہم کے لئے ترتیب دئیے گئے مائیکروپلان کو مزید بہتر بنایا جائے اور اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز تحصیل کی سطح پر اقدامات کریں انسداد پولیو مہم کے دوران لوگوں کو انسداد پولیو ویکسئین کے قطروں کی افادیت سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی دیں کیونکہ آگاہی سے ہی مزاحمت ختم ہوتی ہے اور مثبت طرز عمل جنم لیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے 10دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان ،سی ای او ایجوکیشن سہیل اظہر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہر محمد ارشاد ،انچارج پولیو مہم محمد عامر ،سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی رانا محسن غلام صابر،صدر ماڈا چوہدری مظہر رشید ،این جی اوز کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے اقدامات تمام متعلقہ محکموں کا قومی فریضہ ہے اور پاکستانی سطح پر کئے جانے والے انسداد پولیو مہم سے متعلق فیصلوں کو مقامی سطح پر نافذ کرنے اور اس پر پوری شد و مد سے عمل در آمد کے لئے ہر افسر و اہلکار کو کردار ادا کرنا ہے ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر ز 10دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو مہم سے پہلے تمام متعلقہ محکموں سے میٹنگ کریں اور طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کو حتمی شکل دیں پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف اقدامات کئے جائیں تحصیل اور ضلع کی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے جائیں مقامی لوگوں کی جانب سے بچوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلانے کے سلسلہ میں مزاحمت کو مقامی لوگوں کی معاونت اور مشاورت سے فوری طور پر دور کیا جائے اور لوگوں کو انسداد پولیو ویکسیئن کے افادیت سے متعلق بتایاجائے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مہر محمد ارشاد ،انچارج پولیو مہم محمد عامر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ضلع میں 1ہزار 297پولیو ٹیمیں ڈیوٹی دیں گی جبکہ 195موبائل ٹیمیں 138فکسڈ ٹیمیں ہوں گی اور 60ٹرانزٹ پوائنٹس پر انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے اور اس سلسلہ میں محکمہ ریونیو ،پولیس ،ٹریفک پولیس ،لوکل گورنمنٹ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران پولیو ٹیموں کی معاونت کریں گے ضلع میں 5لاکھ 61ہزار 784بچوں کو انسدا د پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے یہ مہم 10دسمبر سے 14دسمبر تک جاری رہے گی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں ۔انہو ں نے کہا کہ میں خود پورے ضلع میں اس مہم کی نگرانی کروں گی اور فیلڈ میں مختلف مقامات پر انسداد پولیو ٹیموں اور قطرے پینے والے بچوں کی بھی چیک کیا جائے گا۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.