okara police news 570

اوکاڑہ،پولیو کے خاتمہ کیلئے ہر شہری کوحکومتی اداروں کیساتھ مل کراپنا کرداراداکرنا ہوگا،ڈاکٹرارشاد احمد

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے ہر پاکستانی شہری کو قومی ،ملکی اور مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے یکجا ہو کر اقدامات کرنا ہیں تاکہ پولیو فری پاکستان کا خواب پورا ہو سکے پولیو کے مرض سے ایک بچہ ہی نہیں بلکہ پورا خاندان اور پورا معاشرہ متاثر ہوتا ہے ہمیں پاکستان کے ہر بچے کو پولیو سے بچانے کے لئے بھر پور اقدامات کرنا ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،ڈی ایچ او مہر محمد ارشاد ،اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈی ایم او چوہدری طاہر امین ،ایم ایس صاحبان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران ،علماء کرام ،صحافیوں نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ علماء کرام جمعہ کے خطبوں میں خصوصی طور پر پولیو کے خاتمہ کے لئے لوگوں کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کہ معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں کی معاونت انسداد پولیو کے لئے بنیادی کلیدی ہے انہوں نے پولیس حکام کو ہدائیت کی کہ پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں اور ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیس اہلکار انسداد پولیو ویکسئین کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے معاونت کریں۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ضلع اوکاڑ ہ میں انسداد پولیو مہم کے لئے کئے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ9اپریل سے شروع ہونیو الی اس مہم میں 5لاکھ 61ہزار 784بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں 1082موبائل ٹیمیں ،60ٹرانزٹ ٹیمیں اور 138فکسڈ سائٹس تشکیل دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں