DC okara maryam khan,polio campaign 542

اوکاڑہ،پولیو کے خلاف جاری مہم کی خود نگرانی کررہی ہوں،ڈپٹی کمشنر مریم خان

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ ضلع میں جاری پولیو مہم کی میں ذاتی طور پر نگرانی کر رہی ہوں اور اس مہلک مرض کے خاتمہ کے لئے ہمیں جس حد تک جانا پڑا جائیں گے بچوں کو پولیو کے مرض سے بچانے کے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کا بھر پور تعاون اور معاونت بھی درکار ہے اس کار خیر میں آگے آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک نمبر 40/48/تھری آر میں پولیو فیلڈ ٹیموں کو چیک کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے سکول اورمختلف گھروں میں انسداد پولیو ویکسئین پلائے جانے کی خود تصدیق کی اور بچوں کی انگلیوں پر پولیو ویکسئین کے قطرے پینے کے بعد لگائے جانے والا نشان چیک کیا انہوں نے پولیو فیلڈ ٹیموں کو ہدائیت کی کہ انسداد پولیو ویکسئین کو مقررہ کولڈ چین میں رکھا جائے اور پولیو ویکسیئن کو احتیاط سے استعمال کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے پولیو ٹیموں کے اراکین کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی لگن ،محنت اور ذمہ داری سے ادا کریں انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم اس مہلک مرض پر قابو پائیں گے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )
کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.