اوکاڑہ،پٹرولنگ پولیس نے جولائی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس نے امتناع منشیات,ناجائز اسلحہ,مال مصروقہ کی برآمدگی و دیگر متفرق جرائم کے مرتکب افراد کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے سینکڑوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پیٹرولنگ پولیس ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ریجن لاہور کیجانب گذشتہ ماہ مختلف کاروائیوں کے دوران 185مقدمات کا اجراء۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ڈی ایس پی سجاد محمد خاں نے میڈیا نمائندگان کو محکمانہ ماہانہ کارکردگی رپورٹ بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریجنل آفیسر پیٹرولنگ پولیس ایس ایس پی حماد رضا قریشی کے کرائم فائیٹنگ ویژن کے مطابق پیٹرولنگ پولیس نے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ سمیت ریجن بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات, ناجائز اسلحہ اور متعدد سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرتے ہوئے مختلف جرائم کے 185مقدمات درج کرواکر سینکڑوں ملزمان کو پابند سلاسل کیا دوران گشت مختلف نوعیت کی سفری مشکلات میں پھنسے 217مسافروں کو فوری اور بروقت مدد فراہم کی گئیں اور ریسکیو کیا۔6گمشدہ بچے بچیوں کو تلاش کرکے والدین کے حوالے کیا گیا8اشتہاری ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاکر عوام و الناس کی ہر ممکن حفاظت اور مدد کو یقینی بنایا گیا۔مزید ڈسٹرکٹ آفیسر کا کہنا تھا کہ پیٹرولنگ پولیس ایک باصلاحیت,نڈراور بے باک فورس ہونے کے ناطے عوام والناس کو ہائی ویز پر لاءاینڈآرڈر کی بہتر صورت حال اور پولیس ہیلپ لائن کالز1124/15پر فوری اور بروقت مدد فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔