اوکاڑہ،پٹرولنگ پولیس اوکاڑہ پی ایچ پی پوسٹ شفٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر عشرت جبارو پٹرولنگ ٹیم کا ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسراوکاڑہ رانامحسن صابر کے ہمراہ اوکاڑہ دیپالپورروڈ پر غیر قانونی پبلک،گڈز ٹرانسپورٹ کے خلاف ایکشن،شفٹ سٹاف پٹرولنگ پوسٹ اوکاڑہ نے ہمراہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسراوکاڑہ دیپالپو روڈ روٹ پرمٹس و بغیر فٹنس سر ٹیفکیٹ کے چلنے والی گڈز ٹرانسپورٹ و پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ،کئی گاڑیوں کو بندکرنے کے ساتھ جرمانہ جات بھی کئے افسر ان کا اس موقع پر کہناتھاکہ قانونی تقاضوں پر پوری نہ اُترنے والی گڈز و پبلک ٹر انسپورٹ شاہراہوں پر قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کاسبب بنتی ہیں ،لہٰذا روڈ پر موثر گشت اور ٹریفک قوانین کی عملداری کویقینی بنانے سے مختلف قسم کے حادثات سے بچاجاسکتا ہے،پٹرولنگ پولیس اوکاڑہ دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ مل کر ٹریفک کے مروجہ نظام کی بہتری و روڈ کرائم کی روک تھام کے لئے اپناکردار اداکررہی ہیں ۔
