اوکاڑہ،پٹرولنگ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن 116

اوکاڑہ،پٹرولنگ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن

پٹرولنگ پولیس ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم کی نیت سے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل آفیسر پیٹرولنگ پولیس و ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس کے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے گزشتہ روز دو مختلف اور بروقت کاروائیوں کے دوران1پیٹرولنگ پولیس چوکی 48/2Lسے انچارج چوکی سب انسپکٹر عابد مصطفی نے ٹیم کے ہمراہ ایک کس مشقوق ملزم کو تعاقب کہ دوران گرفتار کیا ملزم مظہر اقبال ولدامیر علی کہ قبضے سے ایک ناجائز پسٹل30بورہمراہ3گولیاں اور مضافاتی زرعی رقبہ سے سرقہ شدہ ٹیوب ویل پلی ہمراہ فریم سیٹ برآمد کرکے تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ نمبر 1373/22درج کرواکہ ملزم کو بند حوالات کیا2پیٹرولنگ پولیس چوکی بونگہ صالح سے چوکی انچارج سب انسپکٹر غلام رسول نے ٹیم کے ہمراہ دوران سنیپ چیکنگ شراب فروش ملزم حاکم علی ولدہاشم علی کو گرفت میں لے کر 10لیٹر شراب برآمد کرلی۔ملزم مذکور کے خلاف تھانہ چورستہ میاں خاں میں مقدمہ نمبر331/22درج کرواکر پابند سلاسل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں