اوکاڑہ،پٹرولنگ پولیس کی کاروائیاں ،چوری کی تین موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں 158

اوکاڑہ،پٹرولنگ پولیس کی کاروائیاں ،چوری کی تین موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں

رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری

پیٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ کی جانب سے مربوط کاروائیوں کے دوران سرقہ شدہ موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کا سلسلہ جاری لاکھوں روپے مالیت کی 3ہنڈا سی ڈی70بائیکسس ریکور کر لیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی پیٹرولنگ سجاد محمد خاں ٹکا کی سربراہی میں پیٹرولنگ پولیس چوکی چکنمبر48تھری آر سے سب انسپکٹر شاہد اقبال نے ٹیم کے ہمراہ دوران موثر ناکہ بندی ملزم عمر حیات ولدچوگتہ کے قبضہ سے علاقہ تھانہ جنوبی چھانی لاہورسے چوری شدہ موٹر سائیکل ہنڈاسی ڈی نمبریLEN/3657برآمد کرکے تھانہ اوکاڑہ کینٹ میں مقدمہ درج کروادیا جبکہ پیٹرولنگ پولیس چوکی چک نمبر


48ٹوایل سے اے ایس آئی محمد عارف نے پیٹرولنگ ٹیم کے ہمراہ مربوط کاروائی عمل میں لاتے ہوئے1-موٹر سائیکل ہنڈا سی ڈی نمبریSLK/5942
چوری شدہ علاقہ تھانہ نور شاہ ساہیوال2-موٹر سائیکل نمبریLZD/7103چوری شدہ علاقہ تھانہ جنوبی چھانی لاہو برآمد کرکے تھانہ صدر اوکاڑہ میں مقدمہ درج کروادیا۔ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ نے مزید برآمدگیوں کے سلسلہ میں ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی۔پیٹرولنگ پولیس کیجانب سیاصل مالکان کو مال مسروقہ کی ریکوری بارے آگاہ کرنے پر ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں