froad in zong 615

اوکاڑہ،چارسالہ پرانی دشمنی کا اندوہناک انجام ،دوبھائی قتل،تیسرا شدید زخمی،مقدمہ درج

اوکاڑہ کے علاقے عثمان بلاک میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کےچارنامعلوم ملزمان نے صبح اس وقت ڈوگر فیملی کے افراد اسلم امجد ۔اصغر وغیرہ پر آتشیں اسلحہ سے مسلحہ ہوکر فائرنگ کردی جب وہ اپنے بھینسوں کے باڑے میں کام کاج میں مصروف تھے ملزمان کی فائرنگ سے دو سگے بھائی امجد اور اسلم موقع پر جاں بحق جبکہ تیسرا بھائی اصغر شدید زخمی ہوگیا واقع کی اطلاع پر مقامی پولیس اور ڈی ایس پی صدر سرکل ضیاء الحق موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے نوجوان اصغر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا اور واقع کی تحقیقات شروع کردی ابتدائی تفتیش میں پولیس اور مقتول فیملی کہ مطابق مقتول فیملی شرقبور کہ گاؤں رنجنی کے رہائشی تھے جو چار سال قبل دیرینہ دشمنی کی وجہ سے اوکاڑہ شفٹ ہوئے ہیں دی ایس پی ضیاء الحق نے میڈیا ٹاک میں بتایا کہ شرقپور کے گاؤں رنجنی میں مقتول فیملی کی نذیر نامی شخص سے دشمنی تھی لیکن چار سال قبل صلح ہوگئی اور مقتول فیملی اوکاڑہ شفٹ ہوگئی تھی مگر نزیر وغیرہ کے دل میں تاحال دشمنی کالاوا پک رہا تھا جس کا انجام اس قتل و غارت کی صورت میں نکلا.پولیس نے حملے میں زخمی ہونے والے تیسر ے بھائی اصغرعلی ولد محمدعاشق کی مدعیت میں نزیرعرف جیری ولدیارمحمد قوم ڈوگر ،مبشرولد فضل دین قوم ڈوگر،محمدریاض ولد تاج دین قوم ڈوگر،عبادعلی ولدمبارک علی عرف کاکا قوم ڈوگراورتاج دین ولد خواجہ قوم ڈوگر ساکنان شرقپور اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں