blind murder found in okara 639

اوکاڑہ،چارسال قبل طالبہ کے اندھے قتل کا ملزم گرفتارکرلیاگیا

اوکاڑہ،چار سال قبل طالبہ کے اندھے قتل کا ملزم گرفتار،مقتولہ کے ورثاء نے ڈی پی او کی کھلی کچہری میں فریادکی تھی تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراطہراسماعیل نے کہا ہے کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی پہلی منزل ہے پولیس فرانزک سائنس لیبارٹری کواستعمال کرتے ہوئے سانئسی بنیادوں پر تحقیقات کرتی ہے تاکہ کوئی بے گناہ سزاء نہ بھگتے انصاف میں دیر تو ہو سکتی ہے اندھیر نہیں یہ بات انہو ں نے 33/2Rمیں جواں سالہ لڑکی شازیہ کا قتل ٹریس آؤٹ ہونے پر کہی ترجمان پولیس کے مطابق یہ واقعہ 2015میں رونما ہوا تھا جب یہ مقدمہ ڈی پی او اطہر اسماعیل کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے یہ مقدمہ چیلنج کے طور پر لیا اور لڑکی کے والدین کو یقین دلایا کہ ملزمان کو جلداز جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ڈی پی او اطہر اسماعیل کے احکامات کی روشنی میں ایس ڈی پی او صدر سرکل چوہدری ضیاء الحق کی نگرانی میں اعلیٰ سطحی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جولمحہ بہ لمحہ ڈی ایس پی ضیا ء الحق سے راہنمائی حاصل کرتے ہوئے ملز م کو پکڑ نے میں کامیاب ہو گئی۔ایس ڈی پی او چودھری ضیاء الحق نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم زین متوفی شازیہ کو رکشہ پر گھر سے کالج چھوڑتا اور لاتا تھا جس دن یہ واقعہ رونما ہوا اُ س روزملزم بد نیتی پر اتر آیا اور ملزم زین نے فصل کما دمیں متوفی شازیہ کے ساتھ زبر دستی زنا ء کرنے کے بعد گلہ دبا کر اس خوف سے مار ڈالاکہ متوفی گھر جاکر نہ بتا دے ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیاہے ۔ ڈی پی او اطہر اسماعیل نے واقعہ میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور حقائق کی بنیاد پر جس محنت سے کیس کو ٹریس آؤ ٹ کیا وہ قابل تعریف اور قابل ستائش ہے ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ڈی ایس پی صدر سرکل چودھری ضیاء الحق ، ایس ایچ او صدر اوکاڑہ اعجازاحمد ڈوگر اور انچاج ہومی سائیڈخادم حسین سمیت تفتیشی ٹیم کے لیے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں