اوکاڑہ،چوری اور ڈکیتی کی چار وارداتوں میں طلائی زیورات ، نقدی ، فصل اور موٹر سائیکل چھین لی گئی پولیس نے 21ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں تفصیلات کے مطابق نواحی چک 24ڈی کے رہائشی اللہ دتہ ولد اروڑہ کے گھر سے مظہر ، شاہ محمد سمیت نو افرادنے طلائی زیورات اور نقدی جس کی مالیت 87ہزاربتائی جاتی ہے چوری کرلی قصبہ بھومن شاہ کے رہائشی عبدالرزاق کے گھرسے چھ نامعلوم افراد چارلاکھ اورسات ہزارمالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور گھریلوسامان چوری کرکے لے گئے چک 42ڈی کے رہائشی میاں محمد اسماعیل کے گھر سے خان ممتاز،امتیاز احمدعامر خان اور حضرت خان سات لاکھ مالیت کی فصل اورمٹی کا تیل چور کر کے لئے گئے چک سلام پورکو رہائشی محمد آصف اپنے بھتیجے اسد علی کے ہمراہ گاؤں واپس آ رہا تھا کہ برساتی نالہ کے قریب دو نامعلوم مسلح افراد نے اس سے موٹر سائیکل نمبر ی ایل ای این 7709چھین لی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
