hujra okara chori incidents 557

اوکاڑہ،چوری وارداتوں میں شہری نقدی،زیورات،موبائل فون اورموٹرسائیکل سے محروم

اوکاڑہ ،صابری کالونی اوکاڑہ کے رہائشی محمد عمر نے اپنی موٹر سائیکل نمبر او کے کے 1133سبزی منڈی آڑھت کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ دوسری واردات میں موضع اسلام پور کے رہائشی محمد آصف نے اپنی موٹر سائیکل نمبر ایل ای این 8868سبزی منڈی کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے ۔ تیسری واردات میں محلہ شکور آباد کے رہائشی ریاض احمد کے گھر سے نامعلوم چور تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے 9تولے طلائی زیورات ، موبائل فون اور نقدی وغیرہ چرا کر لے گئے ۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ 36-37ٹو آر اے کے رہائشی محمد اقبال کے گھر سے شہباز ، شہزاد اور جمشید لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان چرا کر لے گئے۔ پونچویں واردات میں نواحی قصبہ ایس پی 5کے رہائشی محمد ابراہیم کی دوکان سے نور احمد اور محمد عمران 4لاکھ روپے مالیت کا گھی اور دیگر سامان چرا کر لے گئے ۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ امین کوٹ میں واقع جاز کمپنی ٹاور سے نامعلوم چور 3لاکھ روپے مالیت کی 8عدد بیٹریاں چرا کر لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں