اوکاڑہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے چوچک کے مشہور مقدمہ قتل 277/12 میں ملوث پانچ ملزمان کے خلاف فیصلہ سنادیا ہے یہ ایک مشہور مقدمہ قتل.واقعہ کے مطابق اوکاڑہ کےعلاقہ چوچک میں ملزم الطاف نے اپنی سگی بہن جو کہ حاملہ بھی تھی اس کو قتل کردیا تھا.عدالت نےآج اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سگی بہن کے قاتل الطاف عرف طافا کو دومرتبہ سزائے موت اورچارلاکھ روپے جرمانہ کی ادائیگی کا حکم دیا ہے.جبکہ مقدمہ میں نامزد دیگر چارملزمان کو بری کردیا گیایادرہے ملزم الطاف عرف طافانے 2012میں اپنے چار ساتھیوں کے ہمراہ غیرت کے نام پر اپنی سگی حاملہ بہن کو قتل کردیاتھا.
