چور کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو کوئی نہ کوئی ایسی غلطی کرجاتا ہے جو جلد یا بدیر اس کی گرفتاری کا سبب بن جاتی ہے ایسا ہی واقعہ اس وقت پیش آیا جب دیپالپور کےنواحی گاؤں بنگہ اعوان کےرہائشی معروف زمیندار حاجی محمد رمضان کے ڈیرہ سے گزشتہ رات نامعلوم چور گاڑی میں 4 عدد قیمتی بکرے چوری کرکے فرار ہوگئےلیکن بکرا چوروں سے غلطی یہ ہوئی کہ ان میں سے ایک چورکاجلد بازی میں موبائل فون جائے واردات پر گر گیا اور یہی موبائل چوروں کے ٹریس ہونے کا سبب بن گیاکیوں کہ اسی موبائل ڈیٹا کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کر لیاگیا جس میں سےزمان نامی چورکوحویلی لکھا سےگرفتار کر کے گاڑی اور بکرے برآمد کر لیے گئےجبکہ ملزم کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےجن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں
