رپورٹ: اوکاڑہ ڈائری
اوکاڑہ میں ایک بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے جہاں ایڈیشنل سیشن جج سید علی عباس کی عدالت نے 6 افراد کے قتل کا مشہور مقدمہ میں سزا سنا دی تھانہ صدر تھانہ کینٹ اور تھانہ بی ڈویژن کے مقدمات میں سزا سنائی گئی ۔مشہور ملزم سلیم عرف سلیمی ماچھی کو عدالت نے سزائے موت اوردس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ۔عدم ادائیگی جرمانہ ملزم کی منقولہ اور غیر منقولہ جائئداد ضبط کی جائے گی۔۔مجرم سلیم عرف سلیمی نے اپنے مخالفین عبدالمنان،غلام دستگیر، میاں لطیف،اصغر علی، فرمان علی اور راہگیر محمد بلال کو قتل کیا تھا۔مجرم سلیم عرف سلیمی ماچھی ڈکیتی؛ راہزنی اور قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا ۔عدالت نے 37 صفات پر مشتمل فیصلہ سنایا گیا۔مجرم کو پولیس کی سخت نگرانی میں عدالت سے ڈسٹرکٹ جیل لے جایا گیا۔