چیف ایگزیکٹو آفیسرہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ڈاکٹرعبدالمجید کی جانب سے نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی کے اپوائنٹمنٹ لیٹرز مقامی سیاستدان پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری سلیم سادق کے گھر تقسیم کرنے کے معاملے پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اوکاڑہ ڈاکٹرعبدالمجید کو 8 اپریل کے روز لاہورطلب کرلیا ہے.یاد رہے چند روز قبل ڈاکٹرعبدالمجید نےاوکاڑہ میں تعینات ہونیوالی بارہ لیڈی ڈاکٹرز کو پی ٹی آئی رہنما چوہدری سلیم صادق کی رہائشگاہ پر جوائننگ لیٹرز جاری کئے تھے.جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی اور عوام کی جانب سے ایک سیاستدان کے گھر اپوائنٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا.اس سلسلے میں آج سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرعبدالمجید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آٹھ اپریل کو لاہور طلب کرلیا ہے.
