اوکاڑہ،ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آگیا
صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ریاستی ذمہ داری ہوتی ہے مگر پاکستان میں ایسے واقعات روز کا معمول رہے ہیں جب انتظامی غفلت کے مظاہرے دیکھنے میں آتے رہتے ہیں.ایسا ہی ایک واقعہ آج اوکاڑہ میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ میں نواحی گاوں 5 فور ایل کے رہائشی غلام علی کی بیوی کو ڈلیوری کیلئے ہسپتال میں لایا گیا لیکن مریضہ کو ڈاکٹر نے چیک کیا اور نہ ہی اسے داخل کیا گیا جس کی وجہ سے خاتون نے فرش پر ہی بچے کو جنم دیے دیا.اور اس پربس نہیں بلکہ طبی امداد نہ ملنے پر بچہ بھی جاں بحق ہوگیا.خاتون منور بی بی کے ورثاء کی جانب سے ڈاکٹروں کی عدم توجہی اور غفلت پر شدید احتجاج کیا گیا ہے.