ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نظر بندی کی سماعت 9 مئی کے حوالے سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کا مشاورتی اجلاس منقعد ہوا جس کی صدارت مرکزی چیئرمین پیر عابد حسین بودلہ نے کی جس میں مرکزی صدر حمزہ صدیق اور صوبائی صدر عمران زاہد کھوکھر اور دیگر شامل تھے مرکزی چیئر مین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا دیا اور پاکستان کی عوام کو دشمن کی میلی آنکھ سے محفوظ بنا دیا کیا یہی ان کا جرم تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان تقریباََ پندرہ سال سے نظر بند ہیں ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو 9 مئی کو ہونے والی سماعت میں نظر بندی سے آزاد کر دیا جائے گا مرکزی چیئر مین عابد بودلہ نے تمام پارٹی عہدیداران کو لاہور ہائیکورٹ کے سامنے رش ڈالنے سے منع کیا مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کو سپرپاور بنانا چاہتے تھے لیکن بدقسمتی سے سیاستدانوں نے دوسرے ملک کے اشارے پر اپنے ہیرو کو ہی نظر بند کر دیا تاکہ ملک ترقی نہ کر سکے پاکستا ن میں بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے ہمارے سیاستدان اس ٹیلنٹ کو ضائع کر رے ہیں ہمیں امید تھی کہ عمران خان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کی خدمت کا موقع دے گا لیکن روایتی سیاستدانوں کی طرح اس نے بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی پیشکش کو ٹھکرا دیا.
