health minister yasmin rashid take action on baby born on flour of hospital dhq okara 658

اوکاڑہ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈی ایچ کیو میں بچے کی فرش پر پیدائش و ہلاکت کا نوٹس لے لیا

ایک روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ میں خاتون نے ڈاکٹروں کی غفلت پر بچے کو ہسپتال کے فرش پر جنم دے دیا تھا جو بعد ازاں جاں بحق بھی ہوگیا جس پر ورثاء نے شدید احتجاج کیا تھا یہ خبر میڈیا پر آئی تو وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اوران کی ہدائت پرڈائریکٹر ہیلتھ ساہیوال اور سی ای او ہیلتھ اوکاڑہ پر مشتمل انکوئری کمیٹی قائم کردی گئی ہے.کمیٹی ورثا کی جانب سے غفلت کے الزامات کی تحقیقات کرے گی .یاد رہےایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ پہلے ہی مبینہ غفلت کے مرتکب ڈاکٹر کو معطل کر چکے ہیں.
health minister yasmin rashid in action

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں