Okara judicial complex mai sahulat center ka iftetah 629

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ریحان بشیرنےجوڈیشل کمپلیکس میں سہولت سنٹرکا افتتاح کردیا

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر نے جو ڈیشل کمپلیکس میں سہولت سنٹر کا افتتاح کیا.اس موقع پر ممبر پاکستان بار کونسل شفیق بھنڈارا،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رائے عبد الغفور،جنرک سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد ریاض ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مزمل موسیٰ،سینئر سول جج مدثر فرید کھوکھر،سول جج صاحبان ،صحافیوں اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر نے سہولت سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی سہولت کے پیش نظر سہولت سنٹر کا قیام انتہائی اہم ہے عوام کو بر وقت انصاف کی فراہمی کے لئے اعلیٰ عدلیہ کے احکامات پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔ریحان بشیر نے کہا کہ بنچ او ر بار کا مطمع نظر لوگوں کو جلد اور آسان انصاف کی فراہمی کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلانا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ریحان بشیر نے کہا کہ آن لائن سہولت سنٹر سے لوگوں کوآسانی ہو گی اور اس کے 6پوائنٹس میں سے 4پوائنٹس ،مقدمہ کی معلومات ،ایف آئی آر کی مصدقہ کاپی ،ایم ایل سی (میڈیکل(کی کاپی اور وکالت نامہ کی جیل سے تصدیق پرعمل درآمد ہو چکا ہےاورکام شروع کردیا گیا ہے جبکہ 2پوائنٹس پر بہت جلد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں