اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملک مشتاق احمد نےدوہرے قتل کےمقدمہ کا فیصلہ سنا دیا
سات سال قبل زمین کے تنازعہ پر جھگڑا شدت اختیار کرگیا اور ریاض،اقبال اور ارشد نے محمدعلی اور محمدعباس کو قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں زیرسماعت تھا آج معززجج ملک مشتاق احمد نے دوہرے قتل کے اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ریاض اوراقبال کو سزائے موت سنادی جبکہ ارشد کو سات سال قید اور تیس ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ ہوا.دوہرے قتل کا مقدمہ 97/12بجرم 302/324-148/149ت پ تھانہ کینٹ اوکاڑا میں درج ہوا تھا.