dpo okara visited traffic police office 539

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر کا ملاحظہ کیا

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی ٹریفک کے دفتر کا ملاحظہ کیا جہاں انہوں نے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا ریکارڈ کی بہتر تکمیل پر ڈی ایس پی ٹریفک طارق جاوید اور ان کے ماتحت عملہ کو شاباش دی ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ اگر ٹریفک پولیس منظم اور خدمت خلق کے جذبہ سے کام کرے تو شہریوں کو سہولتیں میسر آتی ہیں انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس عوام کو میرٹ پر جاری کرنا ہمار ی ذمہ داری ہے انہوں نے ہدایت کی کہ ون ویلنگ ، تیزرفتاری ، دھواں چھوڑتی گاڑیاں شہریوں کے لیے مشکلات پید اکرتی ہیں ٹریفک پولیس کا عملہ اس پر بھرپور توجہ دے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی کرے اگر اس حوالہ سے کوئی بااثر شخصیت روکاٹ ڈالے تو فوری طور پر میرے نوٹس میں لائیں روڈ بلاک یا ٹریفک کے بہاؤ میں روکاٹ کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں