dpo okara news 504

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علو ی کی شہداء کے گھروں میں جاکر ورثاء سے ملاقات

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علو ی نے شہداء کے گھروں میں جاکر ورثاء سے ملاقات کی اور ان سے عید سے پہلے ہی عید کی خوشیوں کا اظہار کیا انہوں نے کہاکہ شہداء کے خاندان کی دیکھ بھال کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں خوشی ہو یا غم ہم شہداء کے ورثاء کو ہر گز نہیں بھول سکتے میں ذاتی طور پر شہداء کے بچوں کو اپنی اولادکی طرح دیکھتاہوں شہداء کے ورثاء نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم پولیس فورس کے ساتھ وابستہ ہیں جو ہماراہر حال میں خیال رکھتے ہیں جب ہمیں ضرورت پڑتی ہے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز اور آپ کی ویلفیئر برانچ ہماری باتوں کو ہمہ تن گو شہ ہو کر سنتے ہیں مشکل کی گھڑی میں ہمارے خونی رشتہ دار منہ پھیر جاتے ہیں اگر پولیس فورس کا ساتھ نہ ہو توہماری زندگی عذاب سے کم نہ ہوشہداء کے ورثاء نے کہاکہ ہے ہم آپ کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے بچوں کی اعلیٰ تعلیم و تربیت کا بیڑا اٹھا رکھاہے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ شہداء کاقرض اتارنا ناممکن ہے ہم تو اپنا فرض اد اکررہے ہیں اس موقع پرڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیاء الحق بھی موجودتھے بعدازاں ڈی پی اواوکاڑہ حسن اسد علو ی نے پولیس اور درجہ چہارم کے ملازمین میں عید ی تقسیم کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں