DPO okara umersaeed malik dividing Rashanin public,okara diary 368

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے مستحق افراد میں راشن کی تقسیم شروع

کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نے ایک بڑے طبقے کو متاثر کیا ہے جس کے بعد مخیر حضرات پریشان حال عوام کی مدد کیلئے میدان میں آ گئے ہیں ایسے میں آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات روشنی میں کرونا کی وجہ سے لگائے جانیوالے لاک ڈاؤن کے باعث متاثرہ ڈیلی ویجرز اور مستحق افراد کی مدد اور راشن تقسیم کرنے کیلئے ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے ایک فنڈ قائم کیا جس میں ایک رضا کار سے لے کر ڈی پی او تک تمام پولیس ملازمین نے حصہ ڈالا اور اب تک مجموعی طور پر چودہ لاکھ سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے۔پہلے مرحلے میں دولاکھ روپے کا راشن بیروزگار افراد میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ یہ سلسلہ آنیوالے دنوں میں بھی جاری و ساری رہے گا۔ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ پولیس ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کیساتھ ساتھ انہیں راشن کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے بھی ہرممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پولیس کے جوان اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کرونا سے بچاؤ کیلئے کوشاں ہر فرد خراج تحسین کا مستحق ہے انشااللہ حکومت کی حکمت عملی اور ڈاکٹرز کی انتھک جدوجہد کے باعث بہت جلد ہم اس آفت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں