اوکاڑہ،ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح افراد نے گھرمیں داخل ہو کر حملہ کرکے خاتون کو شدید زخمی کر دیا ۔ اہل محلہ منت سماجت کرکے اس کی جان بچائی ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ قادر کالونی اوکاڑہ کے رہائشی ابراہیم کی بیوی شہناز اختر اپنے گھر میں بھینسوں کا دودھ نکال رہی تھی کہ اچانک سابقہ رنجش پر ڈنڈوں سوٹوں سے مسلح ابوبکر، قیوم ، ظفر، اشرفعرف اشو، سید بی بی اور لاٹی بی بی گھر میں داخل ہو ئے اور حملہ کرکے شہناز بی بی کو زخمی کر دیا اہلِ محلہ نے منت سماجت کرکے اس کی جان بچائی پولیس تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
