spring season tree plantation started by dc okara maryam khan 551

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنرمریم خان نےموسم بہارکی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر مریم خان نےکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ضلع میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے گورنمنٹ ستلج بوائز ہائی سکول کے طالبعلموں کے ہمراہ دوہزار پودے لگائے ۔اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نیاز محمد ،سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر افتخار حسین جنجوعہ اے سی عمر مقبول ،اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کی انفرادی کاوش اگر معاشرہ کی اجتماعی سوچ سے ہم آہنگ ہو تو مطلوبہ نتائج کا حصول انتہائی آسان ہوتا ہے ہم وطن عزیز میں پودے لگانے ،ان کی دیکھ بھال اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے اساتذہ کرام اور طالبعلم ایک کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ماحولیاتی تبدیلیاں اس دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹیاں ہیں اور ہمیں اپنے ماحول کو بچانے کے لئے بروقت اقدامات کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طرح آج طالبعلمو ں نے پودے لگائے ہیں انشاء اللہ ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات اسی طرح پودے لگائیں گے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم کلین اور گرین پاکستان مہم میں حکومتی ویژن کے مطابق پورے ملک میں مثال قائم کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خان نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طالبعلموں کو تعلیم و تربیت اور ان کی کردا ر سازی کے لئے بہترین کردار ادا کر رہے ہیں لیکن اب طلبہ ،افسران ،تاجروں ،مرد و خواتین ،کاشتکاروں ،مزدوروں،ہر پاکستانی کو ماحولیاتی خطرے کو کم کرنے کے لئے آگے بڑھنا ہے اور پودے لگانا ہے ۔اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر نیازمحمد نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت ضلع میں اب تک لاکھوں پودے لگائے جا چکے ہیں رواں موسم بہار کی شجر کاری مہم میں محکمہ جنگلات کی طرف سے 5 لاکھ 20 ہزار پودے لگائے جا چکے ہیں اور سرکاری اداروں سکولوں اور کالجوں محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری اداروں کو بھی پودے فراہم کئے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں