DC okara,CLEAN AND GREEN PAKISTAN 429

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنرمریم خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان کے سلسلے میں اہم حکامات جاری کردئیے

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے کہا ہے کہ شہر کی معروف شاہرات و چوراہوں،گرین بیلٹس سمیت شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت اور دیدہ زیب بنانے کے لئے پودے لگانے کے ساتھ ساتھ یادگاری تعمیرات کی جائیں پارکوں میں سیر کے لئے آنے والوں کے لئے بہترین واکنگ ٹریک ،کیاریوں میں بہترین پھولدار پودے اور سدا بہار درخت لگائے جائیں محکمہ جنگلات کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹیاں اپنے زیر انتظام پارکوں ، گرین بیلٹس اور شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کے لئے ماسٹر پلان بنائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ،مین روڈشیر ربانی ٹاؤن ،فیکٹو چوک،محبوب عالم چوک سمیت شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرتاجر رہنما چوہدری محمد اشرف ،عبد الحمید جج ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری طاہر امین سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے کہا کہ انتظامیہ کی یہ ذمہ داری ہے کہ ضلع کے تمام شہروں اور قصبات، شاہرات و چوراہوں،گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور وہاں پر سہولیات کی فراہمی کے لئے اداروں کو متحرک کریں تمام متعلقہ ادارے باہمی ربط و رابطہ سے پارکوں ،گرین بیلٹس ،شہر کے چوکوں و چوراہوں سمیت شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کریں انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس اور پارکوں میں جگہ کی مناسبت سے خوبصورت ،دیدہ زیب ،خوش رنگ پودے اور درخت لگائے جائیں پھولوں کی کیاریوں کے لئے بھی سدا بہار اور موسمی پھولوں کے پودے منتخب کئے جائیں ۔مریم خاں نے کہا کہ شہروں کی معروف شاہرات اور چوراہوں جہاں پر درخت لگانا ممکن نہیں ہے وہا ں پر گملوں میں پودے لگاکر رکھے جائیں تاکہ ان چوراہوں کو خوبصورت بنایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ درخت اور پودے لگانے کے بعد ان کی موثر نگرانی ،دیکھ بھال اور مانیٹرنگ کے لئے بھی تمام میونسپل کمیٹیوں کے متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کریں تاکہ کی گئی محنت کا بھرپور فائدہ عوام کو مل سکے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے چک نمبر 24,26,27/2RAکا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل ملک علی قادر عباس،وسیم چوہدری ،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چوہدری طاہر امین سمیت متعلقہ افسرا ن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے گاؤں کی صفائی ستھرائی خصوصاََ نالیوں اور بازاروں کو ترجیحی بنیادوں پر صاف کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدائیت کی انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی سمیت سماج سدھار کے تمام کام لوگوں کی بھر پور شمولیت اور کمیونٹی کے تعاون سے ہی ممکن ہے ہمیں اپنے گھر ،گلی محلے کو صاف کرنے کے لئے سماجی رویوں میں تبدیلی لانا ہے گھر کے کوڑا کرکٹ کو گلی میں پھینکنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے گھر والے کوڑا کرکٹ کو ڈسٹ بن میں رکھیں اور اس کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لئے ضلع کونسل ،بلدیہ کی جانب سے کئے گئے انتظام سے فائدہ اٹھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں