اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے لئے کاوشیں ہر پاکستانی کی اولین ترجیح ہونا چاہیے کیونکہ اس مرض کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ صحت مند پاکستان کے لئے از حد ضروری ہے محنت ،لگاتار کاوش اور طے شدہ سمت میں تمام سرکاری اداروں کی کاوشیں اور عوامی تعاون اس سلسلہ میں مطلوبہ نتائج کے لئے سب سے اہم ہے سرکاری اداروں کی جانب سے کسی بھی سطح پر عدم تعاون کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنرز اپنی متعلقہ تحصیلوں میں پولیو مہم کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے انسداد پو لیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو خرم شہزاد ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،سی ای او ایجوکیشن رانا سہیل اظہر ،انچارج پولیو مہم محمد عامر ،ایم ایس صاحبان،صدر ماڈا چوہدری مظہر رشید ،این جی اوز کے نمائندوں سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ 21جنوری سے شروع ہونے والی تین روزہ انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جائے انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کے تمام افسران و اہلکاران بالخصوص اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران با لعموم کوئی بھی ڈیوٹی سے غیر حاضر نہ رہے انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ اور ٹریفک پولیس کے اہلکاران مستعدی سے ڈیوٹی دیں اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں 4لاکھ 82ہزار 422بچوں کو گھروں،88ہزار 360بچوں کو تعلیمی اداروں میں انسداد پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے ضلع میں 1303ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گی ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدائیت کی کہ دریائی علاقوں ،خانہ بدوشوں کی جھگیوں ،بھٹہ خشت کے مزدوروں اور ضلع میں ایک جگہ سے دوسری جگہ روز گار و دیگر وجوہات کی بناء پر ہجرت کرنے والوں کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسئین کے قطرے پلانے پر بھر پور توجہ دی جائے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈاکٹر مدثر اور ڈاکٹر ذیشان نے انسداد پولیو مہم کے لئے مانیٹرنگ کے سسٹم اور سٹاف کی ٹریننگ سے متعلق بریفنگ دی ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید نے انسداد پولیو کے لئے انتظامات ،لاجسٹک سپورٹ کے لئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔
