dc okara visits polio points 602

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنرمریم خاں کا انسداد پولیوٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ

ڈپٹی کمشنرمریم خاں کا انسداد پولیو مہم کے پہلے روز ضلع میں قائم ٹرانزٹ پوائنٹس کا دورہ ۔ٹرانزٹ پوائنٹس پر محکمہ صحت اور پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ ۔ ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے کہا کہ اجتماعی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ ہم حالیہ پولیو مہم کے دوران ایک ٹیم کے طور پر بھر پور اقدامات کریں ،ہر محکمہ اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے جاں فشانی سے ڈیوٹی سر انجام دے انہوں نے ٹرانزٹ پوائنٹس پر بچوں کو پولیس سے بچاؤ کی ویکسئین اور وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے ۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے ضلع کے مختلف علاقوں ربانی ٹریولز،جنرل بس اسٹینڈ ،رینالہ خورد ،اختر آباد ،موضع چوچک میں انسداد پولیو کے سلسلہ میں قائم کئے گئے ٹرانزٹ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیااور بنیادی مرکز صحت بازیدہ کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدائیت کی کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیس کے تعاون سے ہر آنے جانے والی بس ،ویگن ،موٹر سائیکلوں ،رکشاؤں میں سفر کرنے والے مسافروں کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسیین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں اور قطرے پلانے کے بعد بچوں کی انگلی پر مارکر سے گہرا نشان لگایا جائے تاکہ جب دوبارہ کوئی ٹیم چیک کرے تومعلوم ہو سکے کہ اس بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں ۔انہوں نے ہدائیت کی کہ حالیہ پولیو مہم میں انسداد پولیو ویکیسئن کے قطرے پلانے کا سو فیصد ٹارگٹ حاصل کیا جائے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.