DC Okara meting with health department 443

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنرنےعطائی ڈاکٹروں،بغیرلائسینس میڈیکل سٹورزاورجعلی میٹرنٹی ہومز کے خلاف سخت کاروائی کا حکم دے دیا

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنررضوان نذیرنے کہا ہے کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ بغیر لائسنس کے چلنے والے میڈیکل سٹورز اور جعلی میٹرنٹی ہومز کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ضلع میں عطائیت کے خاتمہ کے لئے محکمہ صحت کے افسران و ڈرگ انسپکٹرزبھر پور اقدامات کریں ضلع میں عطائیوں کو لوگوں کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی عطائی ڈاکٹرزمریضوں کو موت کے منہ میں دھکیل رہے ہیں انسانی زندگی سے کھیلنے والے کسی بھی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کو الٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید سمیت ممبران ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ظہیر الدین بابر ،ڈاکٹر شاہد ڈوگر ،ڈرگ انسپکٹر دیپالپور ملک عرفان ،ڈرگ انسپکٹر رینالہ خورد ڈاکٹر عدنان یعقوب نے شرکت کی ۔اجلاس میں 20عطائی ڈاکٹروں اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کیس پیش کئے گئے جس پر ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے 10کیسوں ی از سر نو تفتیش کر کے دوبارہ بورڈ میں پیش کرنے کی ہدائیت کی جبکہ9کیس عدالت میں بھجوانے اور 1کیس میں وارننگ جاری کی۔ڈپٹی کمشنررضوان نذیرنے کہا کہ جو میڈیکل سٹور ممنوعہ اور نشہ آور ادویات کی فروخت میں ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ڈرگ انسپکٹرزعطائی ڈاکٹرز ،بغیر لائسنس چلنے والے میڈیکل سٹورز اور جعلی میٹرنٹی ہومز چلانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر کے ان کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی کر کے مقدمات درج کروائیں انہوں نے کہا کہ عطائیت کے خاتمہ کے لئے پنجاب حکومت کی طرف سے جاری ہونے والی ایس او پیز پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.