dc okara visits depalpur bardana center 617

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرارشاد احمد کا فوڈ سنٹر دیپالپورکا اچانک دورہ

دیپالپور،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹرارشاد احمد نے باردانہ کی تقسیم کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے دیپالپور کے گندم خریداری فوڈ سنٹر کا اچانک دورہ کیا انہوں نے کوآرڈینیٹر ضیاء احمد کو کسانوں کی سہولیات اور باردانہ کی شفاف طریقے سے تقسیم کے حوالے سے مزید بہتر انتظامات کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر پاکستان کسان بورڈ کے ضلعی صدر چوہدری عرفان بھنڈار ی بھی موجود تھے جنہوں نے ضلع بھر کے فوڈ سنٹروں پر کسانوں کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا جن کے فوری حل کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے انہیں یقین دہانی کرائی اس موقع پر باردانہ کے حصول کے درخواست دینے والے کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں