اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر محمدعلی اعجاز نے نامور خطاط سید امتیاز حیدر مجددی کو تعریفی سند و تحائف سے نوازا
ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجازنے کہا ہے کہ ہنر مند افراد کسی بھی قوم کا اثاثہ ہیں اور منفرد ہنر پر دسترس رکھنے والے افراد معاشرے کا حسن ہیں خطاطی خصوصاقران مجید کو ہاتھ سے خوبصورت تحریر کرنا مسلمانوں کی شاندار روایت کا حصہ رہا ہے اور اب بھی اس خوبصورت روایت کو زندہ رکھنے والے اپنے فن میں کمال کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں خطاط سید امتیاز حیدر مجددی کو تعریفی سند اور تحائف پیش کرتے ہوئے کیا
سید امتیاز حیدر مجددی نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک 41فٹ لمبا ،ساڑھے 8فٹ چوڑا لکھا ہے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سید امتیاز حیدر مجددی کے ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کے منفرد کارنامے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کی نہ صرف ضلع کے کالجز بلکہ تعلیمی اداروں میں بھی زیارت کروائی جائے۔