اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنرمریم خاں نے کہا ہے کہ علم زندگی کی علامت اور سلامتی کا رستہ ہے علم کی ہر شعبہ میں حیثیت اولین ہے علم اور کتاب سے دوستی ہمیں حیاتِ جاوداں بخشتی ہے اللہ تعالیٰ نے بھی ہمیں یہ بتایا ہے کہ علم والے اور بے علم برابر نہیں کتاب سے محبت رکھنے والے لوگ دنیا میں کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ای لائبریری میں تین روزہ کتاب میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ دنیا بھر میں جن قوموں نے ترقی کی ہے ان کی بنیاد صرف اور صرف علم ہے اور آج بھی قوموں کی برادری میں معتبر مقام حاصل کرنے کا ذریعہ علم ہی ہو سکتا ہے ہمیں آن لائن کتب تک رسائی سے علم کے بیش بہا خزانے تک رسائی ممکن ہوئی ہے اور کتابیں علم کا خزانہ ہیں اور ان کو جتنا بھی حاصل کیا جائے کم ہے ہمیں ریسرچ کو مفید اور فائدہ مند بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ طالب علموں اور ریسرچ کرنے والو ں کی راہنمائی کرنا ہے طالب علموں کی علمی ضروریات کے لئے یہ کتاب میلہ از حد مفید ثابت ہو گا ہمیں کتاب میلہ کی روایا ت کو آگے بڑھانا ہے اور مستقبل قریب میں ضلع میں کتاب میلے مزید شہروں میں منعقد کروائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ علم سے ہی نظریات کی آبیاری ہوتی ہے اور انسان بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہو سکتا ہے ہمیں طالب علموں خصوصاََ طالبات کو کتاب اور ریسرچ کی طرف لے کر آنا ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں اپنے خاندان اور ملک و قوم کی خدمات سر انجام دے سکیں بعد ازاں ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کتاب میلہ میں لگائے گئے مختلف کمپنیوں اور اشاعتی اداروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا بھی معائنہ کیا ۔قبل ازیں انچارج ای لائبریری ابراہیم وڑائچ نے سپاس نامہ پیش کیا اس موقع پر گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کی طالبات نے ملی نغمے پیش کئے تقریب میں طلباء طالبات ،وکلاء ،صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
