dc okara maryam khan inagurated langar khana in okara 646

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خان نے مستحق افراد کیلئے لنگرخانے کا افتتاح کردیا

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا ہے کہ خدمت خلق اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے لوگ دنیا اور آخرت میں اپنے لئے آسانیاں حاصل کر رہے ہیں محروم معیشت اور غریب لوگوں کی زندگی میں آسانیاں لانے کے لئے ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی ہے لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنا بڑی نیکی اور خدمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرید الدین واٹر پارک میں مستحق لوگوں کے لئے لنگر خانہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر راہنما تحریک انصاف چوہدری سلیم صادق ،سماجی راہنما میاں عبد الرشید بوٹی ،قمر عباس مغل ،اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول سمیت دیگر متعلقہ افسران ،صحافیوں و شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
dc okara maryam khan inagurated langar khana in okara
مریم خا ں نے کہا کہ جو لوگ مستحقین کو کھانا کھلانے اور ان کی دیگر ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اپنے طور پر اقدامات کر رہے ہیں وہ معاشرہ میں مثبت رویوں کو پروان چڑھانے اور خیر کے جذبوں کو بڑھاوا دینے کا کام کر رہے ہیں ہمیں مخلوق خدا کی خدمت ،انہیں کھانا کھلانے اور ان کی دیگر ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کار فرما لوگوں کی نہ صرف مدد کرنی ہے بلکہ اس کار خیر کی تحسین بھی کرنی ہے تاکہ معاشرہ کے دوسرے صاحب ثروت لوگ بھی اس جانب توجہ دیں اور اللہ کی رضا کے لئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے لنگر خانہ کے افتتاح کے موقع پر اپنے ہاتھوں سے مستحقین کو لنگر تقسیم کیا انہوں نے لنگر خانہ میں صفائی ستھرائی ،حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانا کی تیاری اور فراہمی کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں