DC okara dr irshad ahmed visits ramzan bazar 680

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا سستے رمضان بازاروں کا دورہ

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا سستے رمضان بازاروں ضیاء شہید لائبریری اور چونگی نمبر 7 اور رینالہ خوردکا دورہ ۔آٹے ،چینی ،سبزیوں و پھلوں اور کریانہ کے سٹالوں پر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور قیمتیں چیک کیں انہوں نے ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر پھلوں و سبزیوں ،دالوں اور بیسن کی قیمتیں چیک کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدائیت کی کہ ضلع میں سستے رمضان بازاروں میں پھلوں و سبزیوں کی بہترین کوالٹی اور لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جائے ایگریکلچر فیء پرائس شاپس پر اشیاء کی سپلائی کی موثر مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ان اشیاء کی کمی نہ ہو انہوں نے گوشت کے سٹالز پر گوشت کی کوالٹی چیک کی اور ہدائیت کی کہ صارفین کو تازہ گوشت فراہم کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے تمام افسران کو ہدائیت کی کہ سستے رمضان بازاروں میں عوامی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے تازہ پھل و سبزیاں ،اشیائے خورو نوش سمیت سیکیورٹی اور مانیٹرنگ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے صارفین سے گفتگو بھی کی اور ان سے سستے رمضان بازاروں میں فراہم کی جانیو الی سہولیات سے متعلق بھی دریافت کیا۔
DC okara dr irshad ahmed visits ramzan bazar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں