dc okara Rizwan akhter visits land Record center 465

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر کا لینڈریکارڈ سنٹر کا دورہ،سائلین کے مسائل سنے

اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے آج لینڈ ریکارڈ کا دورہ کیا سینٹر پر آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی ان کے حل کے لئے احکامات جاری کئے انہوں نے لینڈ ریکارڈ سینٹر میں ہونے والے زمینوں نے انتقالات فردوں کے اجرا اور وراثتی انتقالات کے تمام مراحل کا خود جائزہ لیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ نے سینٹر کی کارکر دگی کو بہتر بنانے ،ریکارڈ کو محفوظ بنانے ،اور موضع جات کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائز ڈ کرنے کے بعد پیش آنے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے اقدامات متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے جو موضع جات آن لائن نہ ہوئے ہیں ان سے متعلق معلومات حا صل کرتے ہوئے کہا کہ ان کو آن لائن کرنے کے لئے درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔انتقالات کے سلسلہ میں پرت سرکار کو بھی سکین کر کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر رضوا ن نذیر نے لینڈ ریکارڈ سینٹر کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا انہوں نے ہدایت کی کہ جو لوگ فرد کے حصول ،انتقالات اور وراثتی انتقالات سمیت ریکارڈ کی درستگی کے لئے سینٹر میں آتے ہیں ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں