اوکاڑہ،ڈینگی سے بچاؤکیلئےعوام میں احتیاطی تدابیربارے آگہی ضروری ہے،ڈپٹی کمشنرمریم مریم خان

ڈپٹی کمشنراوکاڑہ مریم خاں نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے عام لوگو ں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر لوگوں کو اس سلسلہ میں راہنمائی فراہم کریں تحصیل کی سطح پر آگاہی سیمینار ،واکس اور سمپوزیم منعقد کئے جائیں اور خصوصاََ طالب علموں کی انسداد ڈینگی سے متعلق تربیت کروائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خرم شہزاد ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر زصاحبان ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چوہدری ظفر اقبال سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ ڈاکٹر محمد اقبال نے ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے جانے والے اقدامات ،تربیتی پروگرامز ،ویکٹر سر ویلینس ،ضلع میں مچھر کش ادویات اور مشینری کی دستیابی سمیت گذشتہ سالوں میں پازیٹیو ویکٹر سائٹس اور ان کے انسداد کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ویکٹر سرویلینس میں مزید بہتر بنایا جائے دیگر سرویلینس کرنے والی ٹیموں کی نگرانی کی جائے احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی لٹریچر لوگوں کو گھروں میں دیا جائے شہروں اور قصبات میں کباڑ مارکیٹس اور پرانے ٹائرز کی مارکیٹوں میں ویکٹر سر ویلینس کے سلسلہ میں توجہ مزید مرکوز کی جائے تحصیل کی سطح پر انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں آگاہی واکس اور سیمینار کے پروگرام ترتیب دیں اور اس میں عام لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنایاجائے ۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں کی ویکٹر سر ویلینس رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آفس میں بھجوائیں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت قبرستانوں کا ہنگامی بنیادوں پر سروے کروایا جائے تما م سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اداروں میں ویکٹر سر ویلینس کرنے والی ٹیموں کی معاونت کریں اور سی ای او ایجوکیشن اس کی ذاتی طور پر نگرانی کریں ۔ڈپٹی کمشنر مریم خاں نے تمام متعلقہ افسرا ن کو ہدائیت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں انسداد ڈینگی کے لئے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق اقدامات کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button