اوکاڑہ،۔حکومت کی جانب سے دل اور شوگر کے مریضوں کیلئے جاری کردہ مفت ادویات میڈیکل سٹوروں پر فروخت ہونے لگی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑا کے باہر میڈیکل سٹوروں پر سرکاری میڈیسن کی فروخت ہونے کا انکشاف۔ہسپتال میں داخل دل کے تمام مریضوں کو لگنے والا انجکشن میڈیکل سٹوروں پر مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔مریضوں کے لواحقین نے جب اس مسئلے پر میڈیکل سٹور مالکان سے بات کی تو وہ آپے سے باہر ہو گے اور ہاتھا پائی پر اتر آے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری حفیظ اللہ بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مریضوں کی تیمارداری کے لئے ہسپتال آیا تھا تو کرپشن کا پتا چلا۔سرکاری انجکشن ڈی ایچ کیو کی بجائے میڈیکل سٹور سے ملنا سرکاری عملے کے کرپشن میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہے۔ہسپتال کی میڈیسن مہنگے داموں ہسپتال کے باہر میڈیکل سٹوروں پر فروخت ہو رہی ہے۔لوگوں کے احتجاج اورہاتھا پائی کی خبر پر سی او ہیلتھ اور ڈپٹی کمشنر عثمان علی کے حکم پر ڈرگ انسپکٹر ملک عرفان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تین میڈیکل سٹور سیل کر کےکیس ڈرگ کورٹ کو ریفر کردیا۔جبکہ عوامی حلقوں نے ہسپتال عملے کی اس واضح کرپشن پہ ڈپٹی کمشنر عثمان علی سی او ہیلتھ اور اعلیٰ حکام سے انکوائری اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس معاملے کی ساری وڈیو اس لنک پر کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں