okara police news 597

اوکاڑہ،ڈی پی اواوکاڑہ حسن اسدعلوی نے مال خانہ کی بلڈنگ کا افتتاح کردیا

دیپالپور،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ریکوری کے دوران برآمد ہونے والا سامان کو ضائع ہونے سے بچانے اور شہریوں تک اس سامان کی واپسی تک سامان محفوظ بنانے کے لیے ضلعی پولیس کی جانب سے بنائے جانے والا ضلعی ما ل خانہ مکمل فعال کر دیا گیا ہے جو کارکردگی کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہو گا ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں ڈی ایس پی صدر سرکل کی بلڈنگ سے ملحقہ مرکزی مال خانہ کی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن ذونیر ااظفر اور ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیاء الحق بھی موجودتھے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ضلعی پولیس جب کسی مقدمہ میں کوئی چیز برآمد کرتی تھی تو اُ س کو محفوظ رکھنے جانے کے سلسلہ میں ضلعی پولیس کو مشکلات کا سامنا تھا جس کو مدنظررکھتے ہوئے ضلعی مال خانہ کو انتہائی مختصر میعاد میں مکمل کرتے ہوئے مکمل فعال کر دیا گیا ہے اب یہاں جمع ہونے والا سامان مکمل محفوظ رہے گا دریں اثناء ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی صد رسرکل کے آفس ملاحظہ کیا دوران ملاحظہ انہوں نے صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیاء الحق اور ان کے ماتحتان عملہ کو شاباش دی اور تعریقی سرٹیفکیٹ و نقد انعام کا اعلان کیا ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی صدر سرکل میں سائلین کے لیے بنائے گئے نئے شیڈ کا بھی افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں