okara economy news 553

اوکاڑہ،ڈی پی اوحسن اسد علوی نے پولیس میں بھرتی کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کاجائزہ لیا

اوکاڑہ،ڈی پی او حسن اسد علوی نے ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر کے ہمراہ طیب سعید شہید پولیس لائن میں فارم کی تقسیم اور سکروٹنی کے مراحل کا جائز ہ لیا اور ڈی ایس پی لیگل افتخار احمد کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سکرونٹی کے عمل کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے تمام امیدواروں کے کوائف کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے ڈی پی او اوکاڑ ا حسن اسد علوی نے لائن آفیسر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس لائن کی سیکیورٹی ڈیوٹی کو مزید موثر بنایا جائے آئندہ مرحلہ میں آنے والے امیدواروں کے لیے پانی اور بیٹھنے کے بہتر انتظامات کیے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں