اوکاڑہ،ڈی پی او اطہراسماعیل نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرآفس میں پودا لگایا

اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراطہر اسماعیل نے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کے آفس میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں آفس جاکر پودا لگا یا اس موقع پر انہو ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جاری شجرکاری مہم سے ہماری آنے والی نسلوں کو فوائد حا صل ہونگے اور ایسی قومیں بھی زندہ وجاوید رہتی ہیں جواپنے آنے والی نسلوں کے تحفظ اور ان کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرمیاں سرفراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل اپنے فرائض منصبی اداکرنے کے ساتھ ساتھ اداروں کے لیے ایک بڑے بزرگ ثابت ہو رہے ہیں ایسا ہی ہے کہ جیساکہ ایک بڑا پھل دار درخت ہو جو موسم کی سختیاں دھوپ ، آندھی اورطوفان کا مقابلہ کر کے لوگوں کو چھاؤ ں اور پھل دینے میں ہمیشہ مثبت جواب دیتا ہے انہوں نے کہا کہ پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کاتعلق چولی دامن کاہے جس کی وجہ سے عوام کو جلد انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button