اوکاڑہ،ڈی پی او اطہراسماعیل کی جانب سے کھلی کچہری منعقد کی گئی
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ اطہراسماعیل نے کہا ہے کہ عوام بالخصوص پسے ہوئے لوگوں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے میں ایسے لوگوں کی خدمت کر کے اللہ تعالیٰ کے حضورشکر گذار ہوں اور میرا ضمیر بھی مطمئن ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ نے منصب دیا ہے تو اس کے لئے خلق خد اکے لئے آسانیاں پید ا کر نے کی توفیق بھی دے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہر ی میں دور دراز علاقہ چوچک سے ایک بزرگ پیش ہوا جس کو کھانے پینے کا سامان دیا گیا اس معذور شخص کی داد رسی کے لئے تھانہ کے ایس ایچ او کو فوری طور پرکارروائی کرنے کا حکم دیا کھلی کچہری میں ایک عورت پیش ہوئی جس نے اپنے خاوند کے خلاف درخواست دی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے گھر کے معاملات گھر میں حل ہوں تو اچھا ہے ایف آئی ار درج تو میں فوری طور پر کرادیتا ہوں لیکن اس سے گھر آباد ہونے کے امکانات ختم ہوجائیں گے چھوٹے چھوٹے مسائل کو اپنی انا کی وجہ سے بڑا نہ بنایا جائے انہوں نے ایک الگ کمرہ میں میاں بیوی کو اپنی ناراضی دور کرنے کو موقع دیا کھلی کچہر ی میں ایک بچہ نے بتایا کہ انہیں رقم دئے جانے کا میسج ملا بعد میں وہ لوگ مختلف بہانوں سے رقم بٹورتے رہے بہن کے جہیز کے لالچ میں آکر میں ان کے ہاتھوں لٹ چکا ہوں جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے آئی ٹی انچارج کو فوری طورپر ملزمان کے خلا ف قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ۔