dpo okara meeting with markazi anujuman tajraan 396

اوکاڑہ،ڈی پی او اطہر اسماعیل کی مرکزی انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرا وکاڑہ اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ ضلع میں امن کے قیام میں تاجر برادری کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے تھانوں کی سطح پر امن کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے تاجر برادری سے تجاویز لے کر پولیس نظام میں بہتری لائی جائے گی ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کے صدر سلیم صادق کی قیادت میں ملنے والے انجمن تاجران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد میں مختلف بازاروں کے صدور اور سیکررٹری بھی موجود تھے ڈی پی او اطہرا سماعیل نے کہا کہ تاجر پولیس سے سیکیورٹی کے معاملات میں تعاون کرے تو جرائم میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں کے صدور اپنے بازاروں میں سیکیورٹی کے لیے گن مین ضرور رکھیں جہاں زیادہ رقوم کا لین دین ہو تھانوں کی مقامی پولیس کو تاجر آگاہ کریں پولیس ان کو اضافی سیکیورٹی یقینی بنائے گی ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ ضلعی سطح پر تاجروں کی رائے کو اہمیت دی جائے گی اور ان کی تجاویز کی روشنی میں پولیس نظام میں بہتری لائیں گے انہون نے کہا کہ تاجر برادری کے جائزمطالبات کو حل کرنے میں پولیس تمام ممکنہ وسائل برؤے کار لائے گی اس موقع پر تاجر وں نے گشت کے نظام میں بہتری لانے کے لیے ڈی پی او کو تجاویز بھی دیں ڈی پی او اطہرا سماعیل نے تاجروں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر انسپکٹر سیکیورٹی راؤ صفدر اور علی اکبر بھی موجود تھے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.