اوکاڑہ،ڈ سٹر کٹ پولیس آفیسرجہانزیب نذیر خان نے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کےچہلم کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا۔ ا س موقع پر انہوں نے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو سراہا اور کہا کہ جب تک تمام عزاداران اپنے گھروں کو چلے نہ جائیں تمام اہلکار الرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص جلوس میں شامل ہو تو اس کی مکمل تلاشی لی جائے ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے عزاداروں سے سیکورٹی ڈیوٹی کے متعلق بھی پوچھا جس پر عزاداروں نے سیکورٹی ڈیوٹی پر اطمنان کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طر ح دس محرم الحرام کے فول پروف سیکورٹی کےانتظامات تھے چہلم کے مو قع پر اس سے بھی زیادہ سیکورٹی کے اقدامات کیے گئےہیں۔ ۔
