اوکاڑہ،ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے ضلع بھر میں مختلف گندم خریداری مراکز کا دورہ کیا محکمہ فوڈ اور محکمہ پاسکو کے افسران کو ہدایت کی کہ گند م خریداری مراکز پر کسانوں اور کاشتکاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور باردانہ کی فراہمی میں بھی مکمل شفافیت کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے غفلت کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے مزید کہاکہ کسانوں اور کاشتکاروں کو سہولیات کے ساتھ ساتھ مقامی تھانوں کی پولیس کو تحفظ فراہم کرنے کے واضع احکامات جاری کیے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صورت حال کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہاہے بلکہ کسانوں اور کاشتکاروں کی شکایت کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں کنٹرول سیل قائم کر دیا گیا ہے ۔
