corruption bardasht nahi ki jay gi 479

اوکاڑہ،کرپشن فری معاشرہ محکمہ اینٹی کرپشن کا مشن ہے،شفقت اللہ مشتاق

اوکاڑہ،ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ڈویژن شفقت اللہ مشتاق نے کہا ہے کہ کرپشن فری معاشرہ کے قیام کے لئے محکمہ اینٹی کرپشن اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے عوام کے سرکاری دفاتروں سے معاملات کو میرٹ پر حل کروانے اور تاخیری حربوں کے ذریعے لوگوں کو پریشان کرنے کے معا ملات کے خاتمہ کے لئے بھی اقدامات ترجیحی بنیادون پر کئے جا رہے ہیں ۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران و اہلکاران تحریری درخواستوں کی جانچ پڑتال اور اس پر کاروائی کے لئے خلوص نیت ،ایمانداری سے میرٹ پر کام کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج الحمرا آرٹس کونسل اوکاڑہ میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے عوامی شکایات کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے سائلین کو یقین دلایا کہ ان کی درخواستوں پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں گی کسی فریق کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی اور معاملات کو میرٹ پر پرخہ جائے گا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوکاڑہ عامر سلطان خان بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں