bloody cricket match in okara 718

اوکاڑہ،کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا،نوجوان جاں بحق

اوکاڑہ میں فیصل محمود کالونی کے گراؤنڈ میں ویسے تو روز ہی کرکٹ کھیلی جاتی ہے مگر ایک روز قبل یہ کھیل خونی کھیل میں اس وقت بدل گیا جب کھیل کے دوران ہونیوالی جملے بازی نے شدید جھگڑے کی صورت اختیار کرلی.جس کے نتیجے میں سترہ سالہ رحمان طارق نے بائیس سالہ احسن فیاض کے سر میں کرکٹ بیٹ کے وار کرکے اسے شدید زخمی کردیا جسے فوری ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ لے جایا گیا جہاں وہ چند گھنٹے موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد دنیا سے چل بسا.پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رحمان طارق کو گرفتار کرلیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں