اوکاڑہ(بیورورپورٹ)تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد سرور نے کہاہے کہ کر پشن قوموں کی ترقی اور ملکی استحکام کی راہ میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے کرپشن کے ناسور کاسدباب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے پاکستان کئی دہائیوں سے کر پٹ مافیاء کے نر غے میں ہے تحریک انصاف اقتدار میں آکر کرپٹ مافیاء کیلئے سخت قانون بنائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر محمد اشرف خاں سوہنا کی قیادت میں 25 رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کا عزم ہے کہ جب بھی عوام نے انہیں اقتدار کا موقع دیا وہ کرپشن کو شفاف طریقے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹ کر ختم کر ے گی تاکہ ملک میں بسنے والے کروڑوں غریب عوام کا ترقی و خوشحالی کا خواب پورا ہو سکے مسلم لیگ (ن) نے عوامی مینڈنٹ کی توہین کی عوام نے جس جذبے کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کو نمائند گی کا مینڈ نٹ دیا مسلم لیگ (ن) نے اپنا دوراقتدار عوام کو خیالی پلاؤکھلانے اور عوام کی آنکھو ں میں دھو ل جھونک کراپنی تجوریاں بھر نے پرصرف کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آنے کے بعد مستقبل کی تعمیر حقیقی ترقی،جدت پسندی اور مستقبل تعمیرنو کی طرف پاکستان کو لے کر جا ئے گی موجودہ حکمران کا روباری لو گ ہیں جو پاکستان کو کاروباری اندا ز میں چلارہے ہیں اور عوام کے خون پیسنے کی کمائی کو بیدریع لو ٹ کر غیر ملکی بنک بھر رہے ہیں پانامہ لیکس نے حکمرانوں کی خدمت گزاری بے بقاب کر دی ہے آنے والے دنوں میں حکمرانوں کے متعلق بہت کچھ بے نقاب ہو نے والاہے جو ں جوں انتخابات قریب آتے جارہے ہیں حکمرانوں کے ساتھی انہیں چھوڑتے چلے جائیں گے آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہو گا عوام خوشحال ہو ں گے اور ملک حقیقی ترقی کی طرف دوڑے گی۔
